• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیراتی اداروں کے نام پرجمع فنڈز پاکستان بھجوانے کا الزام برطانیہ میں تحقیقات شروع

لندن(آئی این پی)برطانیہ میں پاکستانی خیراتی اداروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ،ذرائع کے مطابق برطانوی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کیا ہے، چیرٹی کمیشن اور نیشنل کرائم ایجنسی کر رہے ہیں، خیراتی اداروں کے نام پر اکٹھے کئے گئے فنڈز سیاسی مقاصد کیلئے پاکستان بجھوانے اور استعمال کرنے کا الزام ہے، تحقیقات کا آغاز دونوں اداروں کو شکایات موصول ہونے کی بعد کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق پاکستان میں قائم اسپتال اور یونیورسٹی کے نام پر برطانیہ میں فنڈز اکٹھے کئے گئے جو بعد میں سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہوئے، برطانوی تحقیقاتی اداروں کو شکایات کے ساتھ ثبوت بھی دیئے گئے ہیں، درخواست کے ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا تفصیلی فیصلہ اور فنانشل ٹائمز کی خبر اور سیاسی جماعت کے تفصیلی اکانٹس بھی مہیا کئے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید