اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نوم پنھ کمبوڈیا کے حالیہ دورہ کے دوران آسیان ریجنل فورم کے 29بین الوزارتی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی جہاں انہوں نے فورم میں شریک مختلف ممالک کے رہنمائوں اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں ،وزیر خارجہ کا فورم کے 29 بین الوزارتی اجلاس سے خطاب، کمبوڈیا کے وزیراعظم سے بھی ملاقات کی، اتوار کو وزارت خارجہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابقوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 29بین الوزارتی اجلاس سے خطاب کیا جبکہ کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن سن سے بھی ملاقات کی،وزیر خارجہ نے کمبوڈیا کے وزیر خارجہ پریک سخون ، سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویون ولاک ریشنان، جاپان کے وزیر خارجہ حیا شی زیوشی ماشا ، ویت نام کے وزیر خارجہ تھان سن سے بھی ملاقاتیں کیں جبکہ یورپی یونین کے نمائندے جوزف بیرل سے بھی تفصیلی ملاقات کی۔