• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیپکو کی جانب سے بلاجواز لوڈشیڈنگ، گرمی اور حبس میں زندگی اجیرن

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں بجلی کی بلاجواز لوڈشیڈنگ کے خلاف لاشاری محلہ کے مکینوں کا احتجاج،ٹائر جلا کر قومی شاہراہ پر دھرنا، سیپکو کے خلاف نعریبازی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے لاشاری محلہ اور غریب آباد محلہ کے مکینوں غضنفر رند،سمیر ٹالانی،اصغر لاشاری اور شیعہ رہنما عادل بروہی کی قیادت میں قومی شاہراہ پر اقصی مسجد کے قریب دہرنا دیکر روڈبلاک کر دیا گیا مظاہرین نے ٹائر جلاکر سیپکو کے خلاف سخت نعریبازی کی،مظاہرین کاکہنا تھا کہ جیکب آباد میں سیپکو کی جانب سے بلاجواز لوڈشیڈنگ کی کی جا رہی ہے گرمی حبس اور بجلی کی بندش سے زندگی اجیرن ہو گئی ہے محرم کے مقدس مہینے میں بھی بلاجواز لوڈشیڈنگ سے سیپکو عملہ باز نہیں آیا کئی کئی گھنٹون بجلی بند کرنا قابل افسوس ہے چیف سیپکو اسکا نوٹس لیں۔

سندھ بھر سے سے مزید