• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی ترقی و خوشحالی جماعت اسلامی کی کامیابی ہی سے ممکن ہے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی و خوشحالی جماعت اسلامی کی کامیابی ہی ممکن ہے، قوم اور ذات کے نام پر تقسیم کرنے والوں کو مسترد کردیں،اٹھارہویں ترمیم اور اختیارات کی باتیں کرنے والے بتائیں کہ ایم این اے کے فنڈز سے بنائی گئیں سڑکیں بارشوں میں کیوں بہہ گئیں، اس وقت ملک میں سیاسی بساط بچھائی جارہی ہے لیکن کراچی کی کسی کوکوئی فکر نہیں، اب کراچی والوں کو بھی سمجھنا چاہیئے کہ اب ہمیں ایسے لوگوں اور ہواوں کے پیچھے نہیں جانا چاہیئے جو 35 سال سے کراچی کا استحصال کررہے ہیں۔ عوام ووٹ کی طاقت سے شہر کی تقدیر بنائیں اور28 اگست کو ترازو پر مہر لگا کر جماعت اسلامی کو کامیاب کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے معززین محسود قبائل کی جانب سے اپنے اعزا زمیں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید