• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن ثقافت پاکستان کے تحت 44ویں حسینیہ کانفرنس

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی مخدوم زادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا نے حق کا ساتھ دیتے ہوئے جو قربانیاں دیں انہیں تاقیامت یاد رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن ثقافت پاکستان کے زیراہتمام رضاہال کچہری روڈ ملتان میں 44ویں حسینیہ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا، سابق صوبائی وزیر معین ریاض قریشی، رکن صوبائی اسمبلی محمد ندیم قریشی، دانشور معلمہ زہرا زیدی،مفتی غلام مصطفی رضوی،خاور شفقت بھٹہ، سید زاہد حسین گردیزی، سبطین لودھی، شفقت خان لنگاہ نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید