سانگھڑ( نامہ نگار ) ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ لنجار کے مطابق پولیس اور رینجرز کا سانگھڑ تھانے کی حدود میں مشترکہ فلگ مارچ، اہم گزرگاہوں پر اسنیپ چیکنگ سمیت محرام الحرام کے دوران عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے مجھ سمیت 25 سو سے زائد پولیس نفری جس میں مرد و خواتین افسران و اہلکار شامل ہیں سیکیورٹی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں جنہیں رینجرز فورس کا مکمل تعاون حاصل ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ تمام امام بارگاہوں، محرم الحرام کے حوالے سے کی جانے والی مجالس کے مقامات، شہر کے حساس علاقوں جہاں کشیدگی کا اندیشہ ہے، ماتمی جلوس کی گزرگاہوں سمیت ضلع بھر کے ہر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی سانگھڑ نے امید ظایر کی کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی محرام الحرام کے حساس ایام خیر و آفیت سے گزرجائیں گے، انہوں نے بتایا کہ پولیس کو 24 گھنٹے ہائی الرٹ رکھا گیا ہے اور تمام مکاتب فکر سے متعلق اہم عہدوں پر فائز عہدے داروں سے مکمل رابطے میں ہیں تاکہ امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لئے کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے۔