• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑیوں کی انٹری بند، مری اور گلیات جانے والے سیاح مایوس

مری(جنگ نیوز) ملک کے طول وعرض سے سیاحوں کی بڑی تعداد مری اور گلیات کے سیاحتی مراکز کا رخ کرنے لگی تاہم راولپنڈی انتظامیہ نے 8 ہزار سے زیادہ گاڑیوں کی انٹری سترہ میل ٹول پلازہ سے بند کر دی ہے۔گزشتہ روز جب سیاحوں نے ملکہ کوہسار مری پر یلغار کی تو مری میں ٹریفک جام کے مسائل نے جنم لیا جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیاحوں کو تمام ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔راولپنڈی انتظامیہ نے سیاحوں کے رش کے پیش نظر 8ہزار سے زیادہ سیاحوں کی گاڑیوں کی انٹری سترہ میل ٹول پلازہ سے بند کر دی گئی جس پر سیاحوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مری کے کاروباری حلقوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔اس وقت سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر سی ٹی او نوید ارشاد مری میں خود ٹریفک کی نگرانی کر رہے ہیں اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کوشش کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دوطرفہ سڑکوں پر ڈبل لائن بنانے سے اجتناب کریں۔
اہم خبریں سے مزید