• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز گل کے خلاف میمن گوٹھ تھانے میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ،نجی چینل کے اعلیٰ عہدیداران، پروگرام اینکرز بھی نامزد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملیر میمن گوٹھ تھانے میں پاکستان تحریک انصاف کے شہباز گل کے خلاف مقدمہ نمبر246/2022 در ج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں نجی چینل کے پروگرام کا حوالہ دیا گیا ہے ،مقدمے میں عوام کو بغاوت پر اکسانے،انتشار اور نفرت پھیلانے کی دفعات شامل ہیں ، مقدمے میں نجی چینل کے اعلی عہدیدارن، پروگرام اینکرز بھی نامزد کیا گیا ہے ، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید