لاہور(جنگ نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کی تیاری کے لیے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم سےآرٹیفیشل ٹرف اکھاڑنا شروع کردی گئی۔
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی انتظامیہ کے مطابق آرٹیفیشل ٹرف اکھاڑی جارہی ہے۔خیال رہےکہ پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست کو ہاکی اسٹیڈیم میں جلسےکا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب ڈائریکٹر ایڈمن اسپورٹس بورڈ پنجابسید عمیر حسن کا کہنا ہےکہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم سے ٹرف کو تبدیل کرنےکی سمری تیار ہوچکی ہے، ایک ہفتے تک آسٹرو ٹرف تبدیل کرنے کی سمری ارسال کردی جائے گی۔
سید عمیر حسن کا کہنا ہےکہ چند ماہ تک ٹرف امپورٹ کرلی جائےگی اور نئی آسٹرو ٹرف لگائی جائےگی، ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت ضلعی انتظامیہ نے دی، اسپورٹس بورڈ کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں۔
اس حوالے سےقائم مقام سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشنحیدر علی کا کہنا ہےکہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم پنجاب اسپورٹس بورڈ کی ملکیت ہے، ہاکی میچ کرانےکے لیے بھی اسپورٹس بورڈ سے اجازت درکار ہوتی ہے۔