لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک نجی ٹی وی کو آج جن حالات کا سامنا ہے وہ ان کے اپنے اعمال کی وجہ سے ہے۔ٹوئٹرپر اپنے بیان میں مریم نواز شریف نے کہا کہ جھوٹ،بہتان اور لوگوں کی عزتیں اچھالنا ہمیشہ نہیں چل سکتا۔صحافت کی آڑ میں مال بنانا اور خبروں کے نام پر ملک میں انتشار،فتنہ پھیلانا غنڈہ گردی تو ہو سکتی ہے صحافت نہیں۔اسی لئے آج کوئی جید صحافی ان کا ساتھ دینے سے قاصر ہے۔