• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئیڈیاز 2022ء پاکستان کا سافٹ لانچ آج انعقاد پذیر ہوگا

اسلام آباد (حنیف خالد) وزارت دفاعی پیداوار کے ادارے ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد عارف ملک نے آئیڈیاز 2022ء پاکستان کا سافٹ لانچ آج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے دفاعی پیداوار کے اداروں کے جدید ترین ہتھیاروں کی نمائش میں کم و بیش ایک سو ممالک کے مندوبین کو مدعو کیا جاتا ہے۔ آئیڈیاز 2022ء پاکستان کے دوران پاکستان کے بنائے ہوئے ٹینک‘ میزائل‘ راکٹ لانچر‘ جدید ترین توپیں‘ ہر قسم کے اسلحہ جات کی نمائش آئیڈیا 2022ء میں گیارہ سالوں سے دنیا بھر کی نمائش کے لئے رکھے جاتے ہیں۔ درجنوں ممالک کے وفود آئیڈیاز 2022ء پاکستان جس کا نعرہ ہے ’’امن کے لئے آرمز‘‘ میں شرکت کے لئے مدعو ہیں۔ آج ہونے والے سافٹ لانچ میں تینوں مسلح افواج کے سینئر عہدیداران‘ اسلام آباد میں موجود غیرملکی سفیر‘ اُنکے ملٹری اتاشی بھی شرکت کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید