• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکا نے پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ فاروق سواتی قتل کیس کی سماعت ملزمان کے وکیل کی استدعا پر پندرہ اگست تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمہ کے شریک ملزم یوسف مسیح کی درخواست ضمانت پر جیل حکام سے اس کی میڈیکل رپورٹ طلب کر لی۔ بدھ کے روز سماعت کے موقع پر مقدمہ کے مرکزی ملزم رضوان حبیب اس کا والد حریت اللہ، ڈرائیور سلطان احمد اور ملازمہ زاہدہ یوسف اس کے شوہر یوسف مسیح کو پولیس حراست میں پیش کیا گیا جبکہ ضمانت پر رہا شریک ملزم رشید احمد بھی موجود تھا۔ اس موقع پر وکیل صفائی نے ہائی کورٹ میں مصروفیت بتاتے ہوئے التواء کی استدعا کی جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی، یاد رہے کہ تھانہ مورگاہ پولیس نے گزشتہ برس دو نومبر کو وجیہہ سواتی کو اغوا کر کے قتل کر دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔
اسلام آباد سے مزید