• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کا انفرااسٹرکچر بیٹھ گیا ہے، وزرا کی ڈیوٹی عمران خان پر تنقید کرنا ہے، پی ٹی آئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنمائوں نے کہا کہ شراب کو شہد بنانے والے شرجیل میمن کوکون نہیں جانتا عمران خان پر بہتان تراشی بند کے جائے سعید غنی زرداری چاپلوسی میں کچھ بھی کرلو چیف منسٹر نہیں بن سکو گے انصاف ہاوس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی کےجنرل سیکرٹری سیف الرحمٰن، رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شہزاد قریشی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی میں بارش ہوئی ایک بار پھر انفراسٹرکچر بیٹھ گیا سندھ کے وزراء کی ڈیوٹی صرف عمران خان پر تنقید کرنا ہےصوبائی وزیر شرجیل میمن نے عمران خان کیخلاف ناقابل برداشت زبان استعمال کی شرجیل میمن کی الفاظوں کی مزمت کرتے ہیں عمران خان کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں کچھ نہیں ملا تو زاتی اٹیکس کرنے لگے ہیں شرجیل میمن نے 2 ارب کے شرجیل میمن اسمبلی اور عدالت میں چھڑی لیکر چلتے تھے شرجیل میمن ، اپنی کرپشن کا جواب دیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید