• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بھارت جنگ بندی کی نگرانی کے مشن ’’UNMOGIP‘‘ کا نیا سربراہ مقرر

کراچی(نیوزڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان بھارت جنگ بندی کی نگرانی کے لیے نیا سربراہ مقرر کر دیا، ارجنٹائن کے ریئر ایڈمرل گوئلرمو پابلو ریئوس کو UNMOGIP کے لیے ہیڈ آف مشن اور چیف ملٹری آبزرور مقرر کیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کےمطابق اقوام متحدہ نے ایک بار پھر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کی نگرانی کے لیے اپنے مشن کے لیے نئے سربراہ کا تقرر کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرز نے ارجنٹائن کے ریئر ایڈمرل گوئلرمو پابلو ریوس کو بھارت اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ (UNMOGIP) مشن کاسربراہ اور چیف ملٹری آبزرور مقرر کیا ہے۔دوسری جانب بھارت کاکہناہےکہ جولائی 1972 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان شملہ معاہدے پر دستخط اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قیام کے ساتھ ہی یو این ایم او جی آئی پی کی حیثیت ختم ہوگئی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید