• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدا کیخلاف مہم چلا کر توشہ خانہ فارن فنڈنگ سے توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد( نمائندہ جنگ ) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان شرمناک اور زہریلا کھیل کھیل کر اپنی فارن فنڈنگ سے نظر ہٹوانے کی کوشش کر رہے ہیں، شہداءکیخلاف شرمناک مہم چلانے سے توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ سے توجہ نہیں ہٹوائی جا سکتی، فارن فنڈنگ ملک کا دفاع کمزور کرنےکیلئے استعمال ہوئی، فارن ایجنٹ عمران خان نے پانچ سال جھوٹے حلف نامے جمع کروائے، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ چار سال اس ملک پر نالائق اور نااہل وزیراعظم مسلط رہا جس نے ملک کو لوٹا ،عمران خان فارن ایجنٹ اور فارن ایڈڈ پارٹی کا چیئرمین ہے جس نے فارن فنڈنگ وصول کی، 2008ء سے 2013ء تک لی گئی ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے میں پی ٹی آئی فارن ایڈڈ پارٹی ڈیکلیئر ہو چکی ہے۔
اہم خبریں سے مزید