• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کی پاک چین فری ٹریڈ معاہدہ پر نظر ثانی کی خبروں کی تردید

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )ایف بی آر نے پاک چین فری ٹریڈ معاہدے پر نظر ثانی کے حوالے سے خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہےکہ چین پاکستان ایف ٹی اے کے دائرہ کار میں کوئی نئی چیز شامل نہیں کی گئی جیسا کہ خبروں میں کہاگیا ہےکہ چین سے اشیاء کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کی رعایتی شرح یا صفر فیصد ڈیوٹی والی اشیاء کی فہرست میں مزید توسیع کر دی ہے،پاکستان کسٹمز ٹیرف ہم آہنگ نظام پرمبنی ، پانچ سال بعد ایک بار ترامیم کی جاتی ہیں، SRO.1181(I)/2022 کے تحت چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ سے متعلق SRO میں متعارف کرائی گئی تمام ترامیم صرف درجہ بندی سے متعلق کی گئی تبدیلیاں ہیں جو عالمی سطح پر متعارف کرائی گئیں، ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن کے(ہم آہنگ نظام) ہارمونائزڈ سسٹم HS-2022 ورژن کے ذریعے متعارف کروائی گئی ترامیم کو شامل کرنے کیلئے کی جانیوالی ٹیرف ردوبدل مشق کا نتیجہ ہیں،پاکستان کسٹمز ٹیرف بنیادی طور پر ہم آہنگ نظام پرمبنی ہے، جو ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن کی طرف سے تیار کردہ جو ایک ملتی پرپزسامان پر مشتمل نام ہے ، تجارت کے عالمی افق پر وقتاً فوقتاً رونما ہونیوالی اہم سائنسی، تکنیکی اور دیگر تجارتی نمونوں سے متعلق تبدیلیوں کو منظم کرنے کیلئے ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن کے ذریعے عام طور پر اس ہم آہنگ نظام میں ہر پانچ سال میں ایک بار ترامیم کی جاتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید