• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ نے پولیس کو گِل کے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے بنی گالا پر چھاپے سے روک دیا

اسلام آباد(جنگ نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے بنی گالا پر چھاپے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے سعودی عرب سے آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر سے ٹیلیفون پررابطہ کیا اور شہباز گل کیس سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو شہباز گل کے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے بنی گالا پر چھاپے سے روک دیا۔
اہم خبریں سے مزید