• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ماڈل ٹاؤن، پولیس افسروں کی بریت کی درخواستوں پر سماعت 19 اگست تک ملتوی

لاہور ( کورٹ رپورٹر )انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں سات پولیس افسران کی بریت کی درخواستوں پر سماعت 19اگست تک ملتوی کر دی، عوامی تحریک کے وکیل نے لاہور ہائیکورٹ میں کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے، عدالت نے کیس ٹرانسفر سے متعلق عدالت عالیہ کے حکم کی نقل طلب کر لی ،وکیل نے موقف اپنایا کہ مدعی جواد حامد نے استغاثہ میں اکیس ماہ کی تاخیر سے ملوث کیا،سابق ڈی سی لاہور کیپٹن عثمان احمد کی بریت کی درخواست منظور ہو چکی ہے ملزمان کا سانحہ میں کوئی کردار نہیں کیس میں سزا ہونے کا کوئی امکان نہیں ملزمان کو بری کیا جائے۔
ملک بھر سے سے مزید