• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ، 2300 طلباء کی شرکت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں تعلیمی سال برائے 2022-23ء میں داخلوں کے لئے پری ایڈمیشن ٹیسٹ 12؍ اگست 2022ء بروز جمعہ جامعہ این ای ڈی میں منعقد کیا گیا۔ بیچلر آف انجینئرنگ کے 8شعبوں ،بیچلر آف آرکیٹیک ، بیچلر آف سائنس (بی ایس) کے پروگرامز کمپیوٹر سائنس ، سائبر سیکورٹی ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس ، ریاضی ، بزنس انفارمیشن سسٹم ، انوائرمنٹل سائنس اور کیمسٹری میں مختص 1100؍ نشستوں پر داخلے کیلئے سندھ بھر اور ملک کے کئی شہروں سے آئے 2300؍ سے زائد طلبہ و طالبات نے این ای ڈی یونیورسٹی کے ذریعے لئے جانے والے کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ جمعہ کےروز ٹیسٹ کے تین مختلف سیشن صبح 9بجے ، ساڑھے11بجے اور دوپہر ڈھائی بجے ہوئے اور ہر سیشن میں 750؍ طلباء کومختلف کمپیوٹر لیبارٹریز میں بٹھایا گیا اور ہر لیبارٹری میں 30؍ سے زیادہ طلباء نہیں بٹھائے گئے۔ امیدواروں کے ساتھ آنے والے والدین کو خیمے اور پنکھے لگا کر بیٹھنے کی جگہ اور پانی کے علاوہ دیگر سہولتیں بھی فراہم کی گئیں۔ وائس چانسلر داؤد یونیورسٹی ڈاکٹر فیض اللہ عباسی ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو، رجسٹرار ڈاکٹر سید آصف علی شاہ ، ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر غلام اللہ میتلو ، ایڈمیشن آفیسر بابر ریاض ، سیکورٹی آفیسر نور عزیز پیچوہو سمیت ویجلنس اور کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان این ای ڈی یونیورسٹی میں موجود رہے۔
ملک بھر سے سے مزید