• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول سستا ہونے کا امکان، سمری وزیر اعظم کو ارسال

اسلام آباد ( آن لائن ) اوگرا کی جانب سے 16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے باقاعدہ سمری تیار کر لی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا کی جانب سے تیار کردہ سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 16روپے 48پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 80پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے ۔ مٹی کا تیل بھی 1روپے 61پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ سمری وزیر اعظم کو ارسال کی گئی ہے، شہباز شریف کی جانب سے منظوری دیے جانے کی صورت میں وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی اعلان 15اگست کو کریگی۔ واضح رہے کہ دو روز قبل وزیر خزانہ نے بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا عندیہ دیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید