• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کے درمیان توازن کے بغیر ترقی کا پہیہ نہیں چل سکتا، بلاول بھٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہےکہ اداروں کے درمیان توازن کے بغیر ترقی کا پہیہ نہیں چل سکتا،قائداعظم محمد علی جناح کے تصور کے مطابق پاکستان کو مساوات پر مبنی ایک رول ماڈل مسلم ریاست بنانے کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا اپنا کردار نبھانا ہوگا۔75ویں یوم آزدی کے موقع پر اپنے پیغام میںچیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم آئین کو موم کی ناک اور پارلیمان کو ربڑ اسٹیمپ بنانے والی ہر سازش کو کسی قیمت پر بھی کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید