• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ٹرانسپورٹ کا آزادی مارچ ایمرجنسی سروس کی موٹر بائیک ریلی

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے،کرائم رپورٹر سے ) پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے ہیڈ آفس میں 75 ویں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب ہوئی۔ تقریب میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ منیب سلطان، چیئرمین پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میاں ہارون اکبر، وائس چیئرمین عون صادق اور دیگر نے شرکت کی۔ آزادی مارچ پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے ہیڈ آفس سے برا ستہ مین بلیو وارڈ گلبرگ سے جیل روڈ اور واپس لبرٹی گول چکر پر اختتام پذیر ہوا۔پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے نیو کیمپس برج سے ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز تک ’’یوم آزادی موٹر بائیک ریلی‘‘ کا انعقاد کیا۔
لاہور سے مزید