ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریامیں آزادی تقریب کے موقع پر وائس چانسلر منصور اکبر کنڈی،ڈائریکٹر آئی بی جنوبی پنجاب افضل شیخ نے پرچم کشائی کی،جشن آزادی پر جامعہ زکریا میں 100کھجور 100آم کے درختوں کی شجرکاری مکمل کر لی گئی۔سیکرٹری ہاؤسنگ جاوید اختر محمود، ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال بھی موجود تھے۔ ورچوئل یونیورسٹی ملتان کیمپس اور پی ایچ اے کے تعاون سے قلعہ کہنہ قاسم باغ پارک میں شجرکاری کی گئی ، کیمپس منیجر محمد احسن جمیل، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرصفی اللہ ناصر، پی ایچ اے ڈائریکٹر غلام نبی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن جاوید عارف بھی موجود تھے۔ ویمن یونیورسٹی ملتان میں جشن آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے پرچم کشائی کی، بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ پاکستان عطیہ خداوندی ہے۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ وائس چانسلر رانا الطاف احمد،ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود، رجسٹرار خالد عثمان،ایم ایس نشتر ہسپتال امجد چانڈیو، پرنسپل کالج آف نرسنگ طاہرہ پروین بھی شامل تھیں۔ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں مادر وطن کے پچھترویں یوم آزادی کے سلسلے میں مختلف تقریبات کا آغا ز ہوگیا پرچم کشائی تقریب میں اساتذہ اور سٹاف نے شرکت کی۔