کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست نیویارک میں ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے ملزم ہادی مطار کا تعلق نیوجرسی کے علاقے فیئرویو سے ہے، ان کے والدین لبنانی نژاد ہیں۔
مطار نے ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے سے کئی روز قبل فیئرویو کے ایک باکسنگ کلب میں تربیت حاصل کی، کلب کی منیجر روزاریا کیلابریز نے بتایا کہ مطار نے اپریل میں باکسنگ کلب میں داخلہ لیا تھا جبکہ کئی روز قبل اس نے ای میل کے ذریعے بتایا تھا کہ اب وہ اپنی کلب کی ممبر شپ مزید جاری نہیں رکھنا چاہتا کیوں کہ اب وہ کچھ وقت کیلئے واپس نہیں آئے گا۔
کلب کے مالک ڈیسمونڈ بوئل نے بتایا کہ انہوں نے مطار میں ایسی کوئی بات نہیں دیکھی جس سے اس کے پرتشدد ہونے کے بارے میں ظاہر ہوتا ہو۔
انہوں نے مطار کو نرم مزاج اور خاموش طبعیت انسان قرار دیا۔