• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

اسلام آباد(جنگ نیوز)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا پٹرول کی قیمت میں اضافے پر ردعمل سامنے آگیا۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا۔بعد ازاں مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ردعمل میں کہاکہ ʼمیں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں۔

 اس فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی۔مریم نوازکا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کے فیصلے کی سخت مخالفت کی اور یہاں تک کہہ دیاکہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اورمیٹنگ چھوڑ کر چلے گئے ۔

اہم خبریں سے مزید