• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان چینی کی برآمد سے کروڑوں ڈالرز حاصل کر پائیگا‘ اعلیٰ شخصیت

اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان شوگر انڈسٹری کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف اور کئی دوست ملکوں سے ایک ایک ارب ڈالر کیلئے مہینوں سے درخواست کرتا چلا آ رہا ہے مگر پاکستان کے اپنے پاس کروڑوں ڈالر کی چینی مارچ میں ختم ہونیوالے کرشنگ سیزن کی موجود ہے۔ اسےاگر بروقت برآمد کر دیا جاتا تو ایک ارب ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان کو مل چکا ہوتا۔ اب بھی اگرچہ وقت گزر چکا ہے کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں آئندہ اکتوبر میں بھارت اپنی کئی ملین ٹن اضافی پیدا کی گئی چینی پہنچا دیگا‘ اسی طرح اگلے سال کے اوائل میں براعظم جنوبی امریکہ کے ملک برازیل جو دنیا میں گنے اور چینی کی پیداوار میں سرفہرست ہے‘ اسکی چینی انٹرنیشنل مارکیٹ میں آنے سے شوگر مارکیٹ کریش کر جائیگی۔ فروری 2023ء کے اواخر تک پاکستان کی 82شوگر ملیں کم و بیش 30لاکھ ٹن فاضل چینی برآمد کیلئے حکومت کو دینے کی پوزیش میں ہونگی جس سے مزید ایک ارب ڈالر کا زرمبادلہ وطن عزیز کو مل سکے گا۔ شوگر انڈسٹری کے ایک عہدیدار کے مطابق پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری سمیت پاکستان کی ایک اعلیٰ شخصیت نے بھی شوگر انڈسٹری کے اصلاح احوال کیلئے وزیراعظم پاکستان کو یہ کہتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ ہم تو وطن عزیز کیلئے ایک ایک ملین ڈالر کیلئے تگ و دو کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید