اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سید مہدی شاہ کو گلگت بلتستان کا گورنر بنانے کی منظوری دیدی۔صدر مملکت نے یہ منظوری گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے سیکشن 33 (3) کے مطابق وزیراعظم کے مشورے پر دی ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے 24 جون 2022 کو گلگت بلتستان کے گورنر راجہ جلال حسین کا استعفیٰ منظور کیا تھا۔