کابل ( اے ایف پی، خبرایجنسی، مانیٹرنگ نیوز)افغان وزیر اعظم نے کہاہےکہ افغانستان کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں، دنیا کیساتھ مضبوط تعلقات چاہتے ہیں، طالبان حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر کابل میں امریکی سفارت خانے کے سامنے فتح کے نعرے،جشن منایاگیا، یورپی یونین کاکہناہےکہ یورپی وزرائے خارجہ کے 5 متفقہ بنچ مارکس کو پورا کرنے کے لیے طالبان معاملات کو آگے بڑھائیں، اقوام متحدہ کاکہناہےکہ دنیا کو افغان خواتین اور بچوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔غیرملکی میڈیا کےمطابق طالبان کی جانب سے افغانستان میں حکومت قائم کیے ایک سال مکمل ہوگیا، اس موقع پر افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوندنے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر افغان قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ دن باطل پر حق کی فتح اور غاصبوں، ان کےغلاموں سے ملک کی آزادی کا ہے، دنیا کو امارت اسلامیہ کے ساتھ اپنے تعلقات مضبوط کرنے چاہئیں۔