کوئٹہ(پ ر)الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹرمشتاق احمدمانگٹ آج کوئٹہ پہنچیں گے کوئٹہ میں حکومتی ذمہ داران کیساتھ ملاقات ،بارش متاثرین میں راشن بھی تقسیم کریں گے ،دورے کے دوران بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ اور مفت طبی کیمپ کا بھی افتتاح کریں گے اس دوران وہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس بھی کریں گے جمعرا ت کو لورالائی جائیں گے جہاں وہ متاثرین ومستحقین میں راشن تقسیم کرنے کیساتھ مفت طبی کیمپ میں بھی شرکت کریں گے۔