کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی خاتون کرکٹر فاطمہ ثناء کا ویسٹ انڈیز میں بارباڈوس رائلز سے معاہدہ ہوگیا ہے۔20 سالہ فاطمہ ثناء ویمن سی پی ایل اور ویمن 6 ٹی ٹورنامنٹ کھیلیں گی۔ 6 ٹی ٹورنامنٹ 24 سے 28 اگست تک ہوگا۔ خواتین کی کیریبین پریمیئر لیگ 31 اگست سے چار ستمبر تک ہوگی۔