• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے بیان کی تردید، شہباز گل کو برہنہ کر کے مارنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیر داخلہ پنجاب

راولپنڈی(ایجنسیاں)وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے عمران خان کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل کو جیل میں برہنہ کرکے تشدد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘ گزشتہ روز بھی شہباز گل سے جیل میں کافی ملاقاتیں ہوئی ہیں‘سب حالات پر عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب کو رپورٹ پیش کرونگا .

 شہباز گل اڈیالہ جیل میں خیریت سے ہیں‘ کسی کی مجال نہیں کہ شہباز گل کو انگلی بھی لگائے، وہ وفاق کے قیدی ہیں پنجاب حکومت ان کی سزا میں کمی نہیں کرسکتی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی سنٹرل جیل اڈیالہ کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ جیل میں سکیورٹی اور کھانے کا اچھا انتظام ہے،

قیدیوں کی ایک ماہ سزا معافی کا اعلان کروں گا۔جیل خانہ جات فورس کو ایگزیکٹو الاونس دونگا۔شہباز گل جب رہا ہونگے تو ان سے پوچھ لیجئے گا کہ کیا میں نے غلط بیانی نہیں کی۔

اہم خبریں سے مزید