• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جاسوسی کے الزامات کے باوجود چینی جہاز سری لنکا میں لنگر انداز

کولمبو،نئی دہلی،واشنگٹن(اے ایف پی، جنگ نیوز )بھارتی خدشات کےباجودجدید مواصلاتی ساز و سامان سے لیس چینی بحری جہاز سری لنکا کی بندرگاہ ہمبنٹوٹا پر لنگر انداز ہو گیا ہے ، جہاں سری لنکا اور چین کے حکام نے اس کا استقبال کیا، بھارت اور امریکانے الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ اس جہازکےذریعے مبینہ طور پر جاسوسی کی جائے گی۔سری لنکن حکام کے کہنا ہے کہ اس جہاز کو سرکاری اجازت ملنے کے بعد ہی سری لنکا کے پانیوں میں داخل ہونے دیا گیا ہے لیکن شرط یہ رکھی گئی ہے کہ یہ جہاز تحقیقی مقاصدکیلئے استعمال نہیں ہو گا۔حکومتی ترجمان بندولا گناوردانہ نے بتایاکہ ہم چین کو وہی سہولیات دے رہے ہیں، جو ہم دوسرے تمام ممالک کو دیتے ہیں، جو ہمارے لیے اہم ہیں۔بھارتی رپورٹس کے مطابق یوآن وانگ 5 کو خلائی اور سیٹلائٹ ٹریکنگ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور اسے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل لانچ کرنے میں بھی استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید