کراچی ( اسٹاف رپورٹر) خیبر پختون خواہ میں کوہاٹ کے قریب سےگیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں ،پاکستان آئل فیلڈ کی جانب سے پی ایس ایکس کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق تھل بلاک کے پی کے میں نئے ذخائر ملے ہیں، ان ذخائر سے 12.7 ایم ایم سی ایف گیس روزانہ ملے گی تاہم ذخائر کی ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے اس لئے ذخائر کی مقدار کم یا زیادہ ہو سکتی ہے ،کمپنی نے دسمبر سے پیداوار شروع ہونے کی توقع ظاہر کی ہے ،تھل بلاک میں تیل و گیس کی تلاش کا کام پی پی ایل ،اوجی ڈی سی، ایم او ایل اور جی ایچ پی ایل مشترکہ طور پر کر رہے ہیں ۔