• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 94 ہو گئی

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی ضلع میں ڈینگی کے مزید آٹھ کنفرم مریض رپورٹ ہوئے جس سے کل تعداد94ہوگئی ۔نئے مریضوں کا تعلق پوٹھوہار ٹائون(چک جلال دین،دھاماں سیداں )، ٹیکسلا کینٹ اور راولپنڈی کینٹ کے علاوہ اسلام آباد سے ہے۔اب تک پوٹھوہار ٹائون پری اربن سے 49، راولپنڈی کنٹونمنٹ کے علاقہ سے آٹھ،کہوٹہ تیرہ، چکلالہ کنٹونمنٹ چار،میونسپل کارپوریشن کی حدود سے چھ،ٹیکسلا ایک،ٹیکسلا کینٹ تین اور پوٹھوہار رورل،ٹیکسلا رورل گوجرخان سے ایک ایک کنفرم مریض آ چکا ہے۔چار مریض دوسرے اضلاع کے ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں85 مریض ہسپتالوں میں آئے جن میں سے5ڈینگی کے کنفرم مریض3نان ڈینگی اور چار مشتبہ مریض شامل ہیں۔انسداد ڈینگی کارروائیوں میں14ایف آئی آرز دی گئیں۔چھ جگہیں سیل کی گئیں۔26چالان کئے گئے۔82نوٹسز جاری کئے گےے جبکہ خلاف ورزیوں پر79ہزار5سو روپے کا جرمانہ کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید