• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدام کاکڑایڈووکیٹ کے قتل کے خلاف آج عدالتوں کا بائیکاٹ کیاجائیگا، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل نے پشین بار کے ممبر صدام کاکڑ ایڈووکیٹ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نوجوان وکیل کو اغواء کرنے کے بعد قتل کیاگیا اور رات گئے پولیس مغوی وکیل کو بازیاب نہ کراسکا جس کی اغواء گمشدگی کی اطلاع بھی پشین پولیس کو دی گئی تھی واقعہ کے خلاف آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیاجائیگا۔ بلوچستان بار کونسل کے بیان میں کہاگیاہے کہ بلوچستان میں اغوا قتل و غارت کے بڑھتی ہوئی واقعات سے عوام پریشان حال ہیں انتظامیہ لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے پشین پولیس کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے نوجوان وکیل صدام حسین کاکڑ کا قتل ہوا ہے متعلقہ پولیس فوری طور پر قاتلوں کی گرفتاری عمل لائیں۔ بلوچستان بار کونسل نے اس واقعے کے خلاف آج بدھ 17 اگست کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے بیان میں مطالبہ کیا کہ پشین انتظامیہ فوری طور پر صدام ایڈووکیٹ کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار بلوچستان بار کونسل وکلاء کے تحفظ کیلئے آواز بلند کریگی اور ملزمان گرفتار نہ ہونے تو بھر پور احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری پشین پولیس پر عائد ہوگی۔
کوئٹہ سے مزید