لاہور(پ ر)لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میںʼʼ یوم آزادی جوش وخروش سے منایا گیا، تقریب میں بطور مہمانان گرامی معروف اورممتاز شخصیات نے شرکت کی جن میں مجیب الرحمان شامی (معروف صحافی،کالم نگار اور چیف ایڈیٹر ڈیلی پاکستان نیوزپیپر)،پروریکٹر سپیریئر کالج لاہور پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین(ممتاز معلم اور منتظم)، اویس اقبال (نشریاتی صحافی اور مصنف)، سید اعجازبخاری (معروف مصنف،اسپیکرراور سبس انسٹیٹیوٹ کے بانی) ، محمد ابوبکر (صدر یوتھ پارلیمنٹ پاکستان)شامل ہیں، تقریب کمپنی سیکرٹری اسد احمد خان،پروفیسر ڈاکٹر نعیم مبارک،ڈاکٹر محمد انیس الرحمان،ڈاکٹر اسد مجید خان،پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ سیف الرحمان،ڈاکٹر غلام مصطفیٰ اور ڈاکٹر خرم اشفاق کے زیر اہتمام منعقد کی گئی۔ تقریب میں لاہور فارمیسی کالج اور روتھ فائو کالج اف نیٹریشن اینڈ بائوٹیکنولوجی کے طلباء کی جانب سے آزادی کی اہمیت پر تقاریر کی گئی،مختلف ملی نغمے پڑھےگئے، اختتام پر مہمان خصوصی کو سوووینئرز پیش کئے گئے اورپرچم کشائی کی گئی۔