پشاور (نیوزرپورٹر )ایڈیشنل ڈسڑکٹ سیشن جج خیبر نے بھاری مقدار میں ہیروئن سمگل کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم عرفان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی ملک مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے کی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم عرفان ولد زلمے پر الزا م ہے کہ تھانہ جمرود کی حدود میں واقع ملزم کے گھر پر چھاپہ مارکر اسکے گھر سے دس کلو ہیروئن برآمد کرکے ملزم کے خلاف 9DCNSAکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سیشن کورٹ خیبر میں عبوری درخواست دائر کر رکھی تھی، جب کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملک مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے دلائل شروع کئے ، ابتدائی دلائل سننے پر عدالت نے ملزم کی عبوری درخواست کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو اسکی گرفتاری سے روک دیا اور ریکارڈ طلب کرلیا۔