• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رسالہ اولڈ سٹی ایریا میں فائرنگ کے واقعےمیں نجی کمپنی کا سیکورٹی گارڈ جاں بحق، پولیس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رسالہ اولڈ سٹی ایریا میں فائرنگ کے پراسرار واقعے میں نجی کمپنی کا سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رسالہ تھانے کی حدود معین پلازہ اولڈ سٹی ایریا میں فائرنگ کے واقعہ میں سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا، اطلاع ملنے پر پولیس نےموقع پر پہنچ کر لاش سول اسپتال منتقل کی ،جہاں اس کی شناخت 25سالہ مزمل خان ولد شاہ قاضی خان کے نام سے ہوئیہے ،پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ خودکشی لگتا ہے اور متوفی معین پلازہ میں واقعہدکان میں تعینات اور نجی سیکورٹی کمپنی کا گارڈ تھا، پولیس کے مطابق وجہ خودکشی معلوم نہیں ہوسکی ، مزید تفتیش جاری ہے ۔