کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ پاکستان بمقابلہ بھارت میرے لیے صرف اور صرف ایک میچ ہے۔ ایشیا کپ 2022ء کے سلسلے میں ہونے والے 28 اگست کے میچ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں جس طرح دوسری ٹیمز کے ساتھ میچ ہیں اسی طرح اُن میں سے ایک میچ یہ بھی ہوگا، پاک بھارت میچ پر زیادہ توجہ نہیں ہے۔ بھارتی اخبار کو انٹرویو میں سارو گنگولی نے کہا کہ مجھے بھارتی ٹیم سے بہت امیدیں ہیں۔