• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی نے پہلے خواتین فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے2022-25 پہلے خواتین فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان کر دیا ۔ اس میں آئی سی سی ایونٹس اور دو طرفہانٹرنیشنل سیریز شامل ہیں ۔ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم انگلینڈ، آئر لینڈ ،سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کھیلے گی۔ آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف اوے سیریز شامل ہیں۔ اگلے ایف ٹی پی میں تین سو سے زائد انٹرنیشنل میچز ہوں گے۔ ان میں سات ٹیسٹ، 135 ون ڈے اور 159 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے تاحال باہمی سیریز میں 21 ایک روزہ اور 23 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں ۔ ایشیا کپ اور دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اس کے علاوہ ہیں۔