لاہور(نمائندہ خصوصی،کرائم رپورٹر) وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے گجرات کوڈویژن کا درجہ دیدیا،گورنر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے،جبکہ ریسکیو 1122 کی پورے پنجاب میں باضابطہ توسیع کردی گئی ہے، گجرات ڈویژن 3اضلاع گجرات، منڈی بہاؤالدین اورحافظ آباد پر مشتمل ہوگا جبکہ گوجرانوالہ ڈویژن میں گوجرانوالہ سیالکوٹ اور ناررول کے اضلاع رہ گئے ہیں، اِس سے پہلے گوجرانوالہ ڈویژن 6اضلاع گوجرانوالہ، حافظ آباد، نارووال، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین اور گجرات پر مشتمل تھا، گجرات کے نئے ڈویژن بننے سے پنجاب میں ڈویژزنز کی تعداد 10ہوگئی ہے۔