• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب

کراچی (آئی این پی ) سندھ ہائی کورٹ میں شہر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کنڈوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے کے الیکٹرک سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کنڈوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ دوسری جانب چھوٹے تاجروں پر بجلی کے بلز میں سیلز ٹیکس نافذ کرنے کے معاملے میں عدالت نے وفاقی حکومت کے الیکٹرک اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ سندھ ہائی کورٹ میں انجمن تاجران سندھ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف پیش کیا گیا کہ حکومت کا فیصلہ غیرقانونی ہے۔ صدر کراچی ڈویژن انجمن تاجران جاوید شمس کی دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سیلز ٹیکس کا نفاذ بجٹ 2022 میں شامل کیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید