• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کا قائمہ کمیٹی میںصوبہ سرائیکستان بل مستردکرنے پراظہارتشویش

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئرمین رانا محمد فراز نون، مرکزی صدر عنایت اللہ مشرقی، چیف آرگنائزر عبدالستار تھہیم، ملک اجمل مسن، صوبائی صدر سندھ سعید خان کھوسہ اور جام ارشاد لاڑ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں پیش کردہ صوبہ سرائیکستان کے بل کو مسترد کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل کی طرف سے صوبہ سرائیکستان کے بل کو پنڈورا باکس کھولنے کے مترادف قرار دینے پر شدید مذمت کا اظہار کیا گیا، انہوں نے کہا کہ سینٹ میں منظور شدہ بل کو قائمہ کمیٹی کسی طور مسترد نہیں کر سکتی۔
ملتان سے مزید