• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں سےپانچ لڑکیوں سمیت 8افراداغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سےپانچ لڑکیوں سمیت 8افرادکو اغواکرلیاگیا۔ تھانہ رتہ امرال کو عثمان خالد نے بتایا کہ اس کی بیوی(الف) بی بی کو افتخارحمیداور 2نامعلوم اشخاص نے اغواء کرلیا،تھانہ رتہ امرال کو ثریا اشتیاق نے بتایاکہ میرا خاوند عدالت کے فیصلے کا انتظار کیے بغیر میرے بیٹے عبد الوہاب عمر 9 سال کو اپنے ساتھ دبئی لے کر چلا گیا ۔تھانہ وارث خان کو طاہرہ یاسمین نے کہا کہ میری26 سالہ بیٹی (ک)کو شیخ آصف نے اغوا کر لیا۔تھانہ صادق آبادکو محمدجمیل نے بتایاکہ میرے بیٹے ارسلان عمر15سال کو کسی نے اغواء کرلیا، تھانہ نصیرآبادکو محمد ندیم نے بتایا کہ اس کی بیوی (ف) کو واجد علی نے اغواء کر لیا ۔تھانہ نصیرآبادکو یاسمین بیگم نے بتایاکہ میری 16 سالہ بیٹی (ز) کو امان شاہ اور اس کےوالد حیدر شاہ نے اپنی بیٹی نایاب کے ہمراہ اغواء کر لیا ۔تھانہ صدرواہ کو محمد عاصم نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج نکلوائی تو سرکاری گاڑی میں کالی وردی میں ملبوس اشخاس میرے والد کو گرفتار کر کے لے جا رہے تھے،تھانہ پتریاٹہ کو محمد عزیز عباسی نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ش) بی بی عمر 19 سال کو کسی نے اغوا کر لیا ۔
اسلام آباد سے مزید