• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی اور پانی کی بندش، لیاری کے مکینوں کا مظاہرہ، بدترین ٹریفک جام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری میراں ناکہ پل پر چاکیواڑہ اور قریبی علاقوں کے مکینوں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کئی گنا بڑھا دیا گیا ہے جبکہ فالٹ کے نام پر بھی بجلی بند رکھی جاتی ہے،کے الیکٹرک کو شہریوں کے نہ دن کا خیال ہے اور نہ کا،مظاہرے کے باعث میراں ناکہ پل پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا ، ٹریفک پولس کی جانب سے ٹریفک کو دھوبی گھاٹ اور اندرونی گلیوں کی طرف بھیجا گیا تاہم ٹریفک کے زیادہ دباؤ کے باعث کافی دیر تک ٹریفک کی روانی متاثر رہی،بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کے بعد انہیں منشتر کیا اور ٹریفک کی روانی کو بحال کرایا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید