• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم خان کو کیریبین لیگ کیلئے این او سی دینے سے انکار، معین ناراض

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان بیٹر اعظم خان کو کیریبین لیگ کے لئے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا ہے جس سے سابق کپتان اور ان کے والد معین خان سخت ناراض ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے لیگ کھیلنے والے دیگر کھلاڑیوں کو این اوسی جاری کردی ہے۔ اعظم خان کو پہلے ولڈکپ سے باہر کیا اب لیگ کھیلنے سے بھی روک دیا۔ کرکٹرز کا خیال ہے کہ این او سی جاری نہ کرناکھلاڑی کا معاشی قتل کے مترادف ہے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیریبین لیگ یکم ستمبر سے شروع ہورہی ہے اور 30 اگست سے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ شروع ہورہا ہے۔اعظم خان کے مستقبل کو دیکھتے ہوئے پی سی بی چاہتا ہے کہ وہ اپنی فٹنس پر کام کریں اور ٹورنامنٹ کھیل کر پاکستانی ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار کریں البتہ اس حساس معاملے پر پی سی بی باضابطہ ردعمل دینے سے گریز کررہا ہے۔

اسپورٹس سے مزید