• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو کی کھلی کچہری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل چوہدری خالد محمودنے صارفین کے مسائل کے حل کے لئے انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژنل کمپلیکس فاروق پورہ میں کھلی کچہری لگائی اس دوران 50صارفین نے اپنی شکایات /درخواستیں پیش کیں ان میں بلوں کی اقساط کی 19، میٹرتبدیلی کی25، بلوں کی تاریخ ادائیگی میں توسیع کی 2، ری کنکشن آرڈر کی ایک، نئے کنکشن کی ایک، بل درستی کی ایک اور پول شفٹنگ کی ایک درخواست پر متعلقہ ایس ڈی اوز اور ایکسین کو احکامات جاری کئے۔
ملتان سے مزید