• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گِل پر مبینہ تشدد‘ اسلام آباد ہائیکورٹ نے IG سے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گِل پر ریمانڈ کے دوران مبینہ تشددکے الزامات پر آئی جی اسلام آباد سے پیر تک رپورٹ طلب کر لی‘ شہباز گل کے وکلا کو ریمانڈ رولز کے تحت ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے دوران سماعت کہا کہ آہ و بکا مچی ہوئی ہے کہ تشدد ہوگیا، کیا یہ میڈیا ہائپ ہے یا واقعی ایسا ہوا ہے؟ ہم نے یہ دیکھنا ہے۔ شہباز گل کے وکیل نے ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ منظور کیے جانے کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی تو عدالت نے کہا کہ شہباز گل پولیس کی حراست میں ہیں مگر اسپتال میں ہونے کے باعث زیر تفتیش نہیں۔جسٹس عامر فاروق نے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔آئی جی اسلام آباد نے ریمانڈ کے دوران شہباز گِل پر تشدد کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق کوئی تشدد نہیں ہوا، سانس کی تکلیف کا بتایا گیا ہے۔اس موقع پر اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ شہباز گل کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تو انہوں نے تشدد کا نہیں بتایا۔

اہم خبریں سے مزید