• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کے امریکا پر دو بیانئے سیاسی منافقت ہیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال تحریک انصاف کی جانب سے یہ دونوں بیانیے کیا سیاسی منافقت کو ظاہر کرتے ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ تحریک انصاف کے امریکا سے متعلق دو بیانئے اس کی سیاسی منافقت کو ظاہر کرتے ہیں،سی آئی اے کا چیف اسلام آباد میں پھرتا رہا عمران خان اس سے نہیں ملے یہاں منافقت کدھر ہے،ارشاد بھٹی نے کہا کہ تحریک انصاف کے امریکا سے متعلق دو بیانئے اس کی سیاسی منافقت کو ظاہر کرتے ہیں۔

عمران خان لابنگ فرمز کے ذریعہ خود امریکا سے تعلقات بہتر بنانے کے چکر میں لگے رہے اور قوم کو امریکی سازش کے بیانیہ کی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھا، جوبائیڈن کی پاکستانی وزیراعظم کو کال نہ کرنا مجھے بھی کھٹکتا ہے۔

اطہر کاظمی کاکہنا تھا کہ ملک کی سیاست میں اس وقت صرف عمران خان چھائے ہوئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید