لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ چین اور پاکستان نے سبز توانائی میں تعاون کو فروغ دیا ہے، سی پیک کے تحت 300 میگاواٹ کی کل صلاحیت کے ونڈ پاور کے پانچ منصوبے مکمل ہو چکے ، 300میگا واٹ کا ایک اور شمسی توانائی کا منصوبہ مکمل ہو چکا ہے، سی پیک کے تحت مزید گرین پراجیکٹس جاری ہیں۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نے پاکستان میں اعلیٰ معیار کی سبز اور پائیدار ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور یہ ملک میں پائیدار اور سبز ترقی کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کے مزید تعاون پر زور دے گا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اپنے کلیدی خطاب میں پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ چین اور پاکستان نے سبز توانائی میں تعاون کو فروغ دیا ہے۔ نونگ نے کہاکہ سی پیک کے تحت 300 میگاواٹ کی کل صلاحیت کے ساتھ ونڈ پاور کے پانچ منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور 300 میگا واٹ کا ایک اور شمسی توانائی کا منصوبہ مکمل ہو چکا ہے۔ نونگ رونگ نے انکشاف کیا کہ سی پیک کے تحت مزید گرین پراجیکٹس جاری ہیں،کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ کامیابی کے ساتھ کمرشل آپریشنز میں داخل ہو چکا ہے اور ایس کے جیسے بڑے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس آگے بڑھ رہے ہیں۔